نئی دہلی،یکم نومبر:- مرکزی کابینہ نے تجارت اور اقتصادی تعاون کو بہتر بنانے اور اس کے فروغ کےلئے آج ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارت معاہدےکو فوری طورپر منظوری دی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی یہاں ہوئی میٹنگ میں تجارت اور
اقتصادی تعاون کو بہتر بنانے اور اس کے فروغ کےلئے ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارت معاہدے کو منظوری دے دی گئی۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے چار سے چھ اکتوبر2017کو ایتھوپیا کے سفارتی دورے کے دوران پانچ اکتوبر،کو اس تجارت معاہدےپر دستخط کئے گئے تھے۔