the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،9 مارچ (یواین آئی) مرکزی کابینہ نے ملک میں پہلے ڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن کے قیام کو منظوری دے دی ہے یہ دنیا میں اپنی طرح کا اکیلا مرکز ہوگا وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بدھ کو یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن کی تجویز کو منظوری دی گئی مرکزی کابینہ نے ہندوستانی حکومت اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے درمیان معاہدے پر دستخط کرککے گجرات کے جام نگر میں ڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن (ڈبلیو ایچ او جی سی ٹی ایم) کے قیام کو منظوری دی ہے۔
یہ مرکز آیوش کی وزارت کے تحت جام نگر میں قائم کیا جائے گا۔ یہ دنیا بھر میں روایتی ادویات کا



پہلا اور واحد عالمی مرکز ہوگا۔ یہ ہندوستان کو دنیا بھر میں آیوش نظام قائم کرنے کے لیے روایتی ادویات سے متعلق عالمی صحت کے معاملات میں قیادت فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ روایتی ادویات کے معیار، حفاظت اور افادیت، رسائی اور عقلی استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔
ایک مشترکہ ٹاسک فورس (جے ٹی ایف) تشکیل دی گئی ہے تاکہ اس مرکز کے قیام کے لیے سرگرمیوں کو مربوط، عمل میں لایا جائے اور ان کی نگرانی کی جا سکے۔ اس میں حکومت ہند، ہندوستان کے مستقل مشن، جنیوا اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندے شامل ہیں۔ اس کے دائرہ کار میں، آئی ٹی آر اے ، جام نگر، گجرات میں ایک عبوری دفتر قائم کیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.