the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،27 اپریل (یواین آئی) حکومت نے ریٹائرڈ فوجیوں کی طبی دیکھ بھال کرنے والی شراکت دار صحت کی اسکیم (ای سی ایچ ایس) پولی کلینک میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی بھیڑ سے نمٹنے کے لئے معاہدے پر اضافی عملے کی عارضی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو موجودہ کووڈ 19 بحران سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں 51 بھیڑ بھاڑ والے ای سی ایچ ایس پولی کلینک میں مجاز عملے کے علاوہ معاہدہ کارکنوں کی عارضی بھرتی کی منظوری دی۔ ان ای سی ایچ ایس پولی کلینک کے لئے ایک میڈیکل آفیسر ، نرسنگ اسسٹنٹ ، فارماسسٹ ، ڈرائیور اور چوکیدار سمیت کنٹریکٹ ملازمین کو اسٹیشن ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ ملازمت پر رکھا جاتا ہے جو تین ماہ کی مدت کے لئے عام کام



کے اوقات سے زیادہ رات میں کام کریں گے۔
یہ کلینک لکھنؤ ، دہلی کینٹ (بی ایچ سی ڈی) ، بنگلور (شہری) ، دہرادون ، کوٹ پتلی ، امرتسر ، میرٹھ ، چنڈی گڑھ ، جموں ، نئی دہلی (لودھی روڈ) ، سکندرآباد ، آگرہ ، امبالہ ، گریٹر نوئیڈا ، گورداس پور ، پونے ، تری ویندرم ، جالندھر ، کانپور ، گڑگاؤں ، گڑگاؤں (سوہنا روڈ) ، ہوشیار پور ، موہالی ، چنڈی مندر ، الہ آباد ، غازی آباد (ہنڈن) ، پٹھان کوٹ ، جودھ پور ، لدھیانہ ، روپڑ ، ترن تارن / پٹی ، کولکاتہ ، دانا پور (پٹنہ) ، کھڑکی (پونے) ، پالم پور ، بریلی ، کولہا پور ، یول ، جنوبی پونے (لوہا گاؤں) ، وشاکھا پٹنم ، جے پور ، گونٹور ، بیرک پور ، چنئی ، گورکھپور ، پٹیالہ ، نوئیڈا ، بھوپال ، کوچی ، ویلور اور رانچی شہروں میں ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.