نئی دہلی، 8 مارچ (یواین آئی ) نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اداروں میں خواتین کو مناسب ریزرویشن دینے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ان کے خلاف کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک اور تشدد کے خاتمے کے لئے عہد کریں مسٹر نائیڈو نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر جاری ایک مضمون میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اداروں میں خواتین کو مناسب ریزرویشن دیا جانا چاہئے۔ اس سے ان کے تجربے کا استعمال قومی تعمیر کے کیا جا سکے گا ۔
انہوں نے کہا ’’ ایک دیگرموضوع جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں ، وہ ہے پارلیمنٹ اور صوبائی قانون ساز اداروں میں خواتین کو مناسب ریزرویشن ۔ خواتین کی
نمائندگی جتنی زیادہ ہوگی ، اتنا ہی ہمیں جامع نقطہ نظر کا فائدہ مل سکتا ہے ، جس سے قوم کی جامع ترقی ہوگی ‘‘۔
نائب صدر نے کہا ’’ خواتین کے اس عالمی دن پر یہ عہد کریں کہ خواتین کو کامیابی کی جانب اونچی اڑان بھرنے کی آزادی دیں گے ، انہیں کامیاب ہونے کی ہر آزادی دیں گے ۔ اس خواتین کے اس عالمی دن پر خواتین کو تعلیم یافتہ بنا ئیں ، حوصلہ افزائی کریں اور عہد کریں کہ ان کے خلاف ہر قسم کے تشدد اور ہر طرح کے استحصال کا خاتمہ کریں گے‘‘ ۔ اس خواتین کے اس عالمی دن پر ہم یہ یقینی بنا ئیں کہ ہمارے آس پاس کی ہر خاتون کو موقع ملے ، ان کی آواز سنی جائے ، ا نہیں نظرانداز نہیں کیا جائے ۔ خواتین کے اس عالمی دن پر یہ یقینی بنائیں کہ ہمارے آس پاس کی ہر خاتون محفوظ محسوس کرے نہ کہ ڈر ۔