ذرائع:
حیدرآباد: محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے منگل کو حیدرآباد کے ایک نئے پولیس کمشنر کا تقرر کیا اور دیگر آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیاگیا۔
کوٹھاکوٹا سرینیواس ریڈی، 1994 بیچ کے ایک آئی پی ایس افسر جو پہلے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، آرگنائزیشنز اینڈ لیگل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کو تبدیل کرکے سٹی پولیس کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
سابق سٹی پولیس کمشنر سندیپ شانڈیلیا کو اب ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ اینٹی نارکوٹکس
بیورو کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ان تبدیلیوں کے علاوہ، جی سدھیر بابو جو ایڈیشنل کمشنر آف پولیس، ٹریفک، حیدرآباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، ان کا تبادلہ کرکے رچاکونڈہ پولیس کمشنر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی سائبرآباد کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس (ایڈمن) اویناش موہنتھی کو سائبرآباد پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
ان تبادلوں کی وجہ سے، دیویندر سنگھ چوہان، آئی پی ایس، اور ایم اسٹیفن رویندر، آئی پی ایس، کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔