: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے آدھی رات کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کر کے نہ صرف سب کو حیران کر دیا ہے بلکہ غیر آئینی قدم اٹھا کر اپنی غیر مہذب فطرت کا بھی مظاہرہ کیا ہے مسٹر گاندھی نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے نئے الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پیر کے روز
منعقدہ میٹنگ میں اپنا اختلاف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے چیف جسٹس کو کمیٹی سے ہٹانا غلط ہے اور ان کی جگہ وزیر داخلہ امت شاہ کو کمیٹی میں شامل کرنا نامناسب ہے یہ معاملہ عدالت میں ہے اور سپریم کورٹ نے بدھ کو اس پر اپنا فیصلہ دینا ہے، اس لیے اس معاملے کو 19 فروری تک ملتوی کیا جانا چاہئے لیکن حکومت نے ان کے اختلاف کی پرواہ کیے بغیر آدھی رات کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اس لئے اس قدم کو مہذب نہیں کہا جا سکتا۔