: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد;7 فروری(ذرائع) تلنگانہ حکومت نے نئےراشن کارڈز کے اجراء اور موجودہ کارڈز میں خاندان کے افراد کو شامل کرنے کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے اہم فیصلہ لیا ہے۔ سرکاری احکامات کے مطابق، ریاست بھر میں می سیوا سینٹرز کے ذریعے فوڈ سیکیورٹی (راشن) کی درخواستیں جمع
کرائی جا سکتی ہیں، تاکہ مستحق افراد کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے۔کمشنر سول سپلائیز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، حکومت نے ایک کابینہ سب کمیٹی تشکیل دی ہے جو نئے راشن کارڈز کے لیے اہلیت کے معیار اور درخواست کے عمل کا جائزہ لے گی۔ اس عمل کو تیز اور آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔