: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی..... سپریم کورٹ نے آروشی تلوار-ہیمراج دہرے قتل کے ملزم تلوار جوڑے،ڈاکٹر راجیش اور ڈاکٹر نپور تلوارکو بری کیے جانے کو چیلنج کرنے والی 2اپیلوں پر سماعت کرنا منظور کر لیا اوراس
ضمن میں دندان ساز جوڑے کو نوٹس بھی جاری کر دیا ۔رنجن گگوئی کی صدارت والی بنچ نے ہیمراج کی بیوی کوم کولابنجاڑے کی عرضی کوسماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے تلوار جوڑے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔اتر پردیش کے غازی آباد میں واقع مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر 2013 کو تلوار جوڑے کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 12 اکتوبر کو تلوارجوڑے کو بری کر دیا تھا اور وہ غازی آباد کی ڈاسنا جیل سے رہا کر دئیے گئے تھے۔ سی بی آئی نے، جو اُن کو سزائے موت د لانا چاہتی تھی اس فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔