حیدرآباد :کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اور حیدرآباد کےرکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے تلنگانہ میں برسر اقتدارکانگریس کی 6 گارنٹیوں کے لئے عوام سے وصول کی جانے والی درخواستوں کو اردو زبان میں بھی جاری کرنے کاریاستی حکومت سے مطالبہ کیاہے۔ تاکہ اردو داں طبقہ کو آسانی ہوسکے۔ٹیوٹرپر ایک ٹیوئٹ کرتے ہوئےصدر مجلس اسدالدین اویسی نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ درخواست فارم کے نمونے کی کاپی کو پوسٹ کیا۔ انہوں نے چیف منسٹر
ریونت ریڈی اور چیف سیکریٹری شانتی کماری سے مانگ کی کہ وہ فوری طور پر اردو زبان میں بھی درخواست فارم جاری کریں۔
آپکو بتادیں کہ کانگریس پارٹی نے انتخابات میں عوام سے جن 6 گارنٹیوں کا وعدہ کیا تھا ان ضمانتوں پر عمل آوری کے لئے 28 دسمبر سے 6 جنوری تک اہل افراد سے درخواست وصول کرنے والی ہے اس سلسلے میں حکومت نے تلگو زبان میں درخواست تیار کی ہے جس کی کاپی کو پوسٹ کرتے ہوئے نقیب ملت اسدالدین اویسی نے اردو زبان میں بھی درخواست فارم جاری کرنے کی مانگ کی ہے۔