نئی دہلی/17اپریل(ایجنسی) حکومت کی ہدایت کے بعد، گوگل اور ایپل نے اپنے ایپ اسٹور سے ٹک ٹاک ایپ کو ہٹادیا ہے، مطلب اب کوئی بھی گوگل پلے اسٹور سے ٹک ٹاک ایپ کو ڈاؤن لوڈ نہیں کر پائے گا۔ ٹک ٹاک پر پابندی لگنے سے ٹک ٹاک یوزرس مایوس ہیں تو کئی سوشل میڈیا پر اس کا جم کر مذاق اڑا رہے ہیں۔
ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد اسے لیکر سوشل میڈیا پر کئی میم شیئر ہو رہے ہیں۔ ایک ٹویٹر یوزر نے ایک ویڈیو شیئر کیا اور لکھا کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی۔
ٹک ٹاک موبائل ایپ دراصل ویڈیو بنانے کا ایک ایپ ہے جسے نوجوانوں میں کافی مقبولیت ملی ہے اورملک میں 104 ملین صارفین اس کا استعمال کررہے ہیں۔ ٹک ٹاک کی وباءان دنوں نوجوانوں میں پھیل رہی ہے۔ ٹک ٹاک کے ویڈیوز دیکھنے والوں کے ساتھ اس پرویڈیوزاپ لوڈ کرنے کا جنون بھی نوجوان نسل میں بڑھتا جارہا ہے۔ دو دن پہلے ہی ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی ۔
واضح رہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے ایک معاملہ کی سماعت کے دوران یہ ہدایت دی ۔جسٹس سندرنے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پرغیراخلاقی اورغیرمہذب ویڈیوزپیش کئے جا رہے ہیں۔ کورٹ نے بتایا کہ انڈونیشیا اوربنگلہ دیش جیسے ممالک میں ٹک ٹاک پر پہلے سے ہی پابندی ہے اوروہیں امریکہ نے چلڈرن آن لائن پرائیویسی ایکٹ منظورکرلیا ہے۔