the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
چنئی، 27 فروری (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ہفتے کے روز یہاں قانونی برادری کے لوگوں سے عدالتی نظام کو مزید آسان اور کفایتی بنانے کی اپیل کی۔
مسٹر نائیڈو نے تمل ناڈو کے ڈاکٹر امبیڈکر لاء یونیورسٹی میں منعقد تقریب تقسیم اسناد میں کہا کہ قانونی عمل میں زیادہ لاگت ہر کسی تک انصاف پہنچانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا،’عوام کی ذہنیت یہ ہے کہ کسی بھی معاملے کو نمٹانے کا قانونی عمل میں کئی چھپے ہوئے پہلو ہوتے ہیں جو خرچ بڑھاتے ہیں۔ ہمیں عوام کو کم پیسوں میں قانونی عمل مہیا کروانے کے طریقے ڈھونڈنے ہوں گے‘۔
انہوں نے یہ بھی مانا کہ انصاف فراہمی میں کافی زیادہ وقت لگنا بھی بڑی تشویش کا موضوع ہے۔ انصاف میں



تاخیر، انصاف سے محرومی کا سبب ہے اور انصاف میں دیری عدالتوں میں زیر التواء کیسز میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ بار بار ملتوی اور عدالتوں میں طویل چھٹیوں کے سبب ہوتا ہے۔
نائب صدر نے کہا،’ ہمیں انصاف میں تاخیر کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا اور اس کے لیے جو ممکن ہو‘ وہ کرنا چاہیے تاکہ بلا تاخیر عوام کو انصاف ملتا رہے‘۔
انہوں نے کہا،’ انصاف کے عمل میں بہتری کے لیے زیادہ عدالت، خصوصی بینچ اور عدالتوں میں تمام عہدوں پر بھرتی ہونی چاہیے۔ جہاں بھی ممکن ہو عوامی عدالت اور موبائل عدالت جیسے انوویشن پہلو کا استعمال کیا جانا چاہے۔ ہمیں محروموں کی مدد کرنے کے لیے ضروری اخراجات کو ختم کرنے کا مکمل کوشش کرنی چاہیے۔ عدالتی نظام کو ابھی اور منظم کرنے کی ضرورت ہے‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.