دونوں تلگو ریاستوں کے زیرالتوا مسائل کی یکسوئی کے اقدامات
حیدرآباد28جون(ایجنسی)پڑوسیوں کے طورپر بہتر تعلقات کو برقرار رکھنے کے لئے آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد طویل عرصہ سے زیرالتوا مسائل کی یکسوئی کے لئے دونوں تلگو ریاستوں کے وزرائے اعلی کا اجلاس یہاں ہوا۔
تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے دونوں
ریاستوں میں دریاوں کے پانی اور پاور یوٹلٹی کے اسٹاف کی تقسیم جیسے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے۔
چندرشیکھرراو نے اس ملاقات کے آغاز کے موقع پر دونوں ریاستوں کے درمیان دریاوں کے پانی کی تقسیم سے متعلق مسائل بشمول دستیاب پانی،اس کے موجودہ طور پر استعمال اور پانی سے موثر طورپر استفادہ کے لئے مزید پروجیکٹس کی تعمیر کے مسئلہ پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کیا۔