ذرائع:
حیدرآباد:آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بی آر ایس سربراہ اور سابق چیف منسٹر کے چندراشیکھرراو کا دورہ کی عیادت کی۔ جگن موہن ریڈی نے کے سی آر کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔واضح رہے کہ کے سی آر کی حال ہی میں کولہے کی تبدیلی کی سرجری ہوئی ہے۔
جگن موہن ریڈی جمعرات کی صبح بیگم پیٹ ایئرپورٹ سے سیدھے نندی نگر میں کے سی آر کی رہائش گاہ پہنچے۔ بی آر ایس قائدین نے بیگم پیٹ ایئرپورٹ پر جگن کا استقبال کیا۔ بعد میں جگن وہاں سے سیدھے کے سی آر کی رہائش گاہ پہنچے۔ سابق وزیر کے ٹی آر نے کے سی آر کی رہائش گاہ پر جگن کا استقبال کیا۔اورکے ٹی آر خود
جگن کو لے کر اندر چلے گئے۔
واضح رہے کہ8 دسمبر کو کے سی آر کو ان کے کولہے کی ہڈی میں اس وقت شدید چوٹ لگی جب وہ فارم ہاؤس کے باتھ روم میں پھسل گئے تھے۔ کے سی آر کے اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر یشودا اسپتال پہنچایا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور بتایا کہ کولہے کی ہڈی فریکچر ہو گئی ہے، آپریشن کرنا پڑےگا۔ بعد میں یشودااسپتال ڈاکٹروں کی رہنمائی میں کے سی آر کا بون ٹرانسپلانٹ سرجری کا کامیاب علاج کیا گیا۔اسپتال میں ایک ہفتہ علاج کے بعد کے سی آر کو 15 دسمبر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور وہ نندی نگر میں اپنے پرانے گھر چلے گئے۔ کے سی آر کے لئے گھر پر تمام ضروری انتظامات کئےگئے ہیں۔