نئی دہلی ، 19 دسمبر (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ انوراگ سنگھ ٹھا کرنے پارٹی ممبران پارلیمنٹ بنسوری سوراج اور ہیمانگ جوشی کے ساتھ کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو دھکا دینے اور زخمی کرنے کے واقعہ پر انڈین جسٹس کو ڈ (بی این ایس) کی دفعہ 109 ،
131،125،117،115 اور 351 کے تحت شکایت درج کروائی
شکایت درج کرانے کے بعد مسٹر ٹھاکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آج پارلیمنٹ میں کا نگریس پارٹی اور ان کے لیڈروں کی طرف سے ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
کانگریس اور راہل گاندھی کو قانون کی خلاف ورزی کی عادت ہے۔ متکبر راہل گاندھی خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں۔