: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر03 ستمبر(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز کہا کہ آج پھر سے جموں وکشمیر کے عوام کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی مذموم اور ناپاک کوششیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ جموں کے کچھ علاقوں میں سیاست کو مذہبی جذبات کے طابع کر کے ایک غیر آئینی عمل ہو رہا ہے، نفرت، تعصب اور
فرقہ پرستی کو ہوادی جارہی ہے اور صدیوں پرانی مذہبی ہم آہنگی، یگانگت اور فرقہ وارانہ میل ملاپ کو حقیر سیاسی مفادات کیلئے نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے تینوں خطوں کے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان شر پسند اور تفرقہ انگیز سیاسی جماعتوں کو یکسر مسترد کر کے اپنی اس تاریخی ریاست کی خصوصیات کو قائم و دائم رکھیں۔