دبئی/30ڈسمبر(ایجنسی) ایران کے مختلف شہروں میں آج مظاہرین نےنعرے بازی کرتے ہوئےاپنے مختلف مطالبات کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ ایران کی خبر رساں ایجنسیوں اور سوشل میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، 2009 میں متنازعہ انتخابات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے بعد یہ پہلی بار ہے جب لوگوں نے اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر اترکر اپنے غصہ کا اظہار کیا ہے۔
font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">پولیس نے مغربی شہر کے کیرمان شاہ علاقے میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو تتربتر کرنے کی بھی کوشش کی ۔ دارالحکومت تہران میں احتجاج کرنے والے بعض افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق، حکومت کے خلاف ہورہے یہ احتجاجی مظاہرے دارالحکومت تہران سمیت شمال مشرق کے کئی شہروں میں پھیل چکے ہیں۔ ایران میں ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مبینہ بدعنوانی کے خلاف شروع ہوئے اس احتجاجی مظاہرے کے ذریعےکئی موضوعات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس میں اب شام اور عراق میں ایران کے کردار کے بارے میں بھی سوال کیا جا رہا ہے۔