the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
جے پور۔ راجستھان کے جے پور میں وشوکرما انڈسٹریل ایریا میں کام کرنے والے ایک مزدور کو بچہ چوری کرنے اور ایک چھوٹی بچی کے ساتھ چھیڑ خانی کے شبہ میں بھیڑ نے وحشیانہ انداز میں پٹائی کر دی جس سے 25 سالہ شخص کی بدھ کے روز یعنی 21 فروری کو موت ہو گئی۔ متوفی محمد فیصل صدیقی بنیادی طور پر اتر پردیش کے کانپور کا رہنے والا تھا۔ خبرساں رساں ایجنسی ای این ایس کے مطابق بچی کے والد اسلم انصاری نے متوفی محمد فیصل صدیقی پر عائد الزامات کی تردید کی ہے۔

بچی کے والد نے کہا’’وہ اکثر میری بچی کے ساتھ رہتا تھا، ہم نے کبھی اس کی جانب سے کسی ناخوشگوار رویے کو نہیں دیکھا، اگر کچھ بھی غلط ہوتا تو میری بچی مجھے بتا چکی ہوتی۔ یہ کہنا غلط ہوگا کہ اس کا ارادہ میری بچی سے چھیڑ خانی کرنے کا تھا‘‘۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملہ میں دو لوگ گرفتار کئے گئے ہیں۔ گزشتہ 3 فروری کو ہونے والے اس واقعہ کے بعد بدھ کو صدیقی کا چھوٹا بھائی سیف کانپور سے جے پور پہنچا۔ اس نے الزام لگایا کہ جے پور کے سوامی مان سنگھ اسپتال کے ڈاکٹروں نے منگل (20 فروری) کو اس کے بھائی کی نازک حالت میں ہی اسے ڈسچارج کر دیا تھا۔ اسپتال نے اس کےالزامات کو مسترد کردیا ہے۔

وشوکرما پولیس تھانے کے سب انسپکٹر مکٹ بہاری نے بتایا کہ دفعہ 308 کے تحت رپورٹ درج کی گئی ہے۔ انہوں نے



بتايا-’’ہم نے دو افراد کو اس معاملہ میں گرفتار کیا ہے- نشانت مودی اور مہندر۔ مہندر کا ماضی میں بھی مجرمانہ ریکارڈ رہا ہے‘‘۔ پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون کی جانب سے صدیقی کے خلاف دفعہ 354 میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ صدیقی کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 3 فروری کی صبح جو چھوٹی بچی اس کے ساتھ تھی، وہ اس سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا۔ چومو کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر دنیش شرما نے خاتون کی طرف سے ایف آئی آر درج کرانے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا’’جب عورت کا اس سے (صدیقی سے) سامنا ہوا تو اس نے اس (عورت کو) دھکیل دیا اور بچی کے ساتھ خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا۔ اس کے بعد بھیڑ جمع ہو گئی‘‘۔

بچی کے والد مسٹر انصاری نے بتایا کہ وہ اور صدیقی چپل بنانے والے ٹھیکیداروں کے لئے کام کرتے تھے۔ وہ (صدیقی) اکثر ان کی ڈھائی سال کی بچی کو گھمانے لے جاتا تھا۔ مسٹر انصاری نے بتایا کہ اس صبح بھی وہ پاس کی دکان میں بچی کو ساتھ لے گیا تھا۔ اسے پتہ چلا کہ صدیقی نے اس کی بچی کو سڑک پر چھوڑ دیا ہے اور بھیڑ اسے مار رہی ہے۔

مسٹر انصاری نے بتايا- ’’میں فوری طور پر وہاں بھاگا اور دیکھا کہ بھیڑ صدیقی کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر پیٹ رہی تھی۔ میں نے اپنی بچی کو لیا اور پولیس کو بلایا، جس نے صدیقی کو چھڑایا۔ وہ بری طرح زخمی ہو چکا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.