نئی دہلی، 5 دسمبر :- ملک میں بدعنوانی سے نمٹنے کے واسطے مضبوط لوک پال کی تعیناتی کے مطالبے پر منموہن حکومت کے خلاف عوامی تحریک چھیڑنے والے معمر سماجی کارکن انا ہزارے نے اب بدعنوانی کے معاملے میں ہی مودی حکومت کے خلاف حملہ بولتے ہوئے ' بدعنوانی سے پاک ہندوستان' کے اس نعرے کو کھوکھلا قرار دیا ہے۔
مسٹر انا ہزارے نے آج یہاں پریس کانفرنس میں مودی حکومت کے کام کاج پر مایوسی کا
اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بدعنوانی کے خلاف مؤ ثر کارروائی کرنے اور کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے، کیونکہ مودی حکومت نے مرکز میں مضبوط لوکپال اور ریاستوں میں مضبوط لوک آیکت کی تقرری نہیں کی ہے۔
انا ہزارے نے کہا وہ بدعنوانی، کسانوں کے مسائل اور انتخابی اصلاحات كے مطالبے پر آئندہ سال 23 مارچ کو ' یوم شہداء' پر قومی دارالحکومت سے عوامی تحریک کا آغاز کریں گے۔