the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

وارانسی:اتر پردیش کے گیانواپی کے تہہ خانے میں پوجا شروع ہونے کے بعد معاملہ گرم ہوگیا ہے۔ ضلع جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش نے پوجا کی اجازت دیتے ہوئےاحکامات جاری کئے تھے۔احکامات جاری ہونے کے بعد انتظامی سطح پر تیاریاں شروع ہو گئیں۔ اس کے پیش نظر مسلم فریق نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ انجمن انتظامیہ مسجد نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے ذریعے گیانواپی مسجد کے حدود میں پوجا کو روکنے کی درخواست کی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مسلم فریق کی درخواست پر کوئی راحت نہیں دی۔ مسلم فریق کو الہ آباد ہائی کورٹ جانے کا حکم دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے جھٹکے کے بعد مسلم فریق الہ آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ مسلم فریق کے ساتھ ہندو فریق نے بھی اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ہندو فریق الہ آباد ہائی کورٹ میں کیویٹ پٹیشن دائر کر رہا ہے۔ ہندو فریق ہائی کورٹ سے مطالبہ کر رہا ہے کہ ہندو فریق کو سنے بغیر مسلم فریق کی درخواست پر کوئی حکم جاری نہ کیا جائے۔
وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کے خلاف مسلم فریق سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ گیانواپی مسجد کمیٹی کو سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کی فوری سماعت سے انکار کر دیا۔چہارشنبہ کو ہی وارانسی کی



عدالت نے گیانواپی مسجداحاطے کے تہہ خانے میں پوجا کرنے کی اجازت دی تھی۔ عدالت کے حکم کے بعد تہہ خانے میں دیر رات کی پوجا بھی شروع ہو گئی ہے۔چہارشنبہ کو ہی ڈسٹرکٹ کورٹ کےاحکامات کے بعد انجمن انتظامیہ مسجد کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔
کمیٹی کے وکلاء چہارشنبہ کی رات سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے تھے اور فوری سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔ مسلم فریق نے خدشہ ظاہر کیا کہ رات کو مندر میں عبادت شروع کر دی جائے گی۔ رجسٹرار نے مسلم فریق کو بتایا کہ وہ چیف جسٹس سے ہدایات لے کر مزید معلومات دیں گے۔ رات گئے پوجا کی ہلچل شروع ہونے کے بعد مسجد کمیٹی کے وکیل فضیل احمد ایوبی پھر سے سرگرم ہو گئے۔ رجسٹرار سے بات ہوئی۔ رجسٹرار نے مسلم فریق کے وکیل کو حکم کے بارے میں آگاہ کیا۔
رجسٹرار نے رات 3 بجےسی جے آئی کو جگایا اور مسلم فریق کی عرضی ان کے سامنے رکھی۔ صبح 4 بجے سی جے آئی نے مسلم فریق کو الہ آباد ہائی کورٹ جانے کی ہدایت دی۔ درخواست میں مسلم فریق کی طرف سے کہا گیا کہ وارانسی کورٹ کے حکم کے بعد انتظامیہ رات کو پوجا کے لئے جلد بازی میں کام کر رہا ہے۔ اب اس معاملے کو ہائی کورٹ میں لے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔پریاگ راج میں مسجد کمیٹی کی درخواست تیار کی جا رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.