the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی، 6 نومبر (یو این آئی) ممبئی کی ایک خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے ہفتہ کو مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنےکا حکم دیا ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے دیشمکھ کی حراست میں مزید نو دن کی توسیع کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ ایجنسی مسٹر دیشمکھ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی جانچ کر رہی ہے۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اس سال اپریل میں اس وقت کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف بدعنوانی اور رشوت ستانی کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی، جس کی بنیاد پر ای ڈی اس معاملے کی



جانچ کر رہی ہے۔
مسٹر دیش مکھ کو 2 نومبر کو ممبئی کی چھٹی عدالت نے اس معاملے میں 6 نومبر تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔ ای ڈی نے مسٹر دیش مکھ کے خلاف ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی طرف سے لگائے گئے رشوت کے الزامات پر مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔
پرم بیر سنگھ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر الزام لگایا کہ اس وقت کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے اسسٹنٹ انسپکٹر سچن واجے کے ذریعے دسمبر 2020 سے فروری 2021 کے درمیان کئی آرکسٹرا اور بار مالکان سے تقریباً 4.7 کروڑ روپے کی رقم وصول کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.