: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 6 اپریل (ذرائع) بی جے پی نے اپنے 43 ویں یوم تاسیس کے دن کانگریس کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ سابق وزیر دفاع اور کانگریس کے سینئر رہنما اے کے انٹونی کے بیٹے انیل انٹونی بی جے پی میں شامل ہو گئے
ہیں۔ اس کی قیاس آرائیاں پہلے سے کی جا رہی تھیں۔ تین ماہ قبل انل انٹونی نے کانگریس کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انل انٹونی نے گجرات فسادات پر بی بی سی کی دستاویزی فلم پر تنازع کے درمیان کانگریس چھوڑ دی۔