بنگلہ دیش/6فروری(ایجنسی) ہالی ووڈ اداکارہ angelina-jolie انجیلینا جولی منگل کو بنگلہ دیش کے کوکس بازار پہنچی جہاں قریب 7 لاکھ 40 ہزار روہنگیا پناہ گزین کو رکھا گیا ہے، روہنگیا مسلم اگسٹ 2017 سے ہی اپنے ملک سے بھاگ کر یہاں رہ رہے ہیں، بے حد خراب حالت میں یہ زندگی جینے کو مجبور ہے،
روہنگیا پناہ گزین سے ملنے کے بعد جولی نے کہا کہ ان خاندانوں سے مل کر کافی دکھ ہوا ، یہ لوگ بتاتے ہیں کہ انہیں مویشیوں جیسا سلوک کیا گیا، اداکارہ کا بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ اور وزیر خارجہ اے کے عبدالرحمان سے ملاقات کے لئے بھی ایک پروگرام ہے.
جولی نے اس دوران پناہ گزین سے عصمت ریزی سے متاثروں کی کہانیاں بھی شیئر کی، انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو اپنے ملک لوٹنا پوری طرح میانمار کی حکومت اور اہکاروں پر منصر کرتا ہے.
background: rgb(0, 0, 0); text-align: center;">