نیویارک/17نومبر(ایجنسی) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی نے میانمار کی راکھین ریاست میں روہنگیا خواتین پر کیے جانے والے مبینہ جنسی تشدد کی مذمت کی ہے۔میانمار فوج کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں پر ہو رہے کے نتیجے میں اب تک لاکھوں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔
میانمار کی ریاست راکھین میں رواں سال
اگست سے اب تک مسلح حملوں اور کریک ڈاؤن کے بعد اب تک چھ لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش ہجرت کر چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اینجلینا جولی نے کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایک بنگلہ دیشی وفد سے ملاقات کے دوران بتایا کہ وہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کا ارادہ رکھتی ہیں۔