the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 10 اگست (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کے ہر شہری کو جدید سہولیات کی فراہمی اوران کی زندگی کو آسان بنانا ان کی حکومت کا فرض ہے اور چنئی سے پورٹ بلیئر تک آپٹیکل فائبر کی سہولت تک پہنچنے سے لوگوں کو نہ صرف سہولیات میسر ہوں گی بلکہ دنیا کے سیاحت کے نقشے پر انڈمان نیکوبار بھی ایک نمایاں مقام بن کر ابھرے گا۔
مسٹر مودی نے یہ بات آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ چنئی سے پورٹ بلیئر ، پورٹ بلیئر سے لٹل انڈمان اور پورٹ بلیئر سے جزیرے سوراج تک ’سب میرین آپٹیکل فائبر کیبل کنیکٹی وٹی ‘ منصوبے کےملک کو مختص کرنے کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہا ، ’’بہتر نیٹ کنیکٹی وٹی آج کسی بھی سیاحتی مقام کی پہلی ترجیح بن گئی ہے۔مجھے امید ہے کہ اس دہائی میں ہماری کوششیں انڈمان اور نیکوبار ،وہاں کے لوگوں کونہ صرف نئی سہولیات دیں گی بلکہ بلکہ پوری دنیا کے کی سیاحت کے نقشے میں بھی اہم مقام کے طورپر قائم کریں گی ۔ہماری کوشش رہی ہے کہ ملک کے ہر شہری،ہر علاقے



کی دہلی اور دل سے دونوں دوریوں کو پاٹا جائے۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ حال اور مستقبل کےلئے اہم انڈمان اور نیکوبار جیسے مقام کو،وہاں محنتی شہریوں کو جدید ٹیلی کوم کی کنیکٹی ویٹی دینا ملک کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈمان اور نیکوبار میں جتنا جدید انفرا اسٹرکچر تیار کیا جارہا ہے ، اس سے بلیو اکانومی میں بھی تیزی آئے گی۔ حکومت بندرگاہوں کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مصروف ہے۔ اس کی توجہ سمندری تجارت میں آسانی اور سمندر کے ذریعہ سامان کی نقل و حمل کو آسان بنانا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا ، "ملک خود کفالت کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ چونکہ وہ عالمی مینوفیکچرنگ عالمی سپلائی اور ویلیو چین میں اپنے آپ کو ایک اہم کھلاڑی کے طور پر قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، لہذا یہ ضروری ہے کہ ہمارے آبی گزرگاہوں اور بندرگاہ کے نیٹ ورک کو مضبوط بنائیں۔ آنے والے وقت میں ، بندرگاہ کے ذریعہ انڈمان اور نیکوبار ترقی کے مرکز کے طور پر تیارہونےوالا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.