لندن/5جولائی(ایجنسی) امریکی ٹیلی ویژن کی "ملکۂ معظمہ" anchor oprah اوپرا وینفرے نے صدارتی امیدوار بننے سے توبہ کر لی ہے اور وہ کہتی ہیں کہ صدارت کے لیے امیدوار ی تو انھیں "قتل"5 کردے گی۔
اوپرا وینفرے کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں کہ وہ 2020ء میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار ہوسکتی ہیں لیکن انھوں
نے امریکی صدارت اور سیاست سے جڑی غلط روایات کی بنا پر انتخابی میدان میں قدم رکھنے ہی سے انکار کردیا ہے۔
انھوں نے برطانوی جریدے ووگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس موضوع پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ " سیاسی ڈھانچے میں ہر طرح کے جھوٹ سچ ہوتے ہیں،سفاکیت اور غلط کاریاں ہوتی ہیں ، عقبی کمروں میں خفیہ لین دین ہوتا ہے۔ میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ میں اس سب کچھ کے ساتھ چل نہیں سکتی ہوں۔میں یہ سب نہیں کر سکوں گی ۔یہ کوئی پاک صاف کاروبار نہیں ہے۔یہ مجھے ہلاک کردے گا"۔