نئی دہلی 4 جولائی :- بدلے ہوئے حالات میں اس اپیل کے ساتھ کہ تمام مذاہب کے علماء اور اہل علم انسانیت کی بقاء کے لئے ایک میز پرآئیں اور عملی طورپر انسانوں کو امن عالم کا دائرہ وسیع کرنے پر آمادہ کریں انڈین کاؤنسل آف فوڈ اینڈ ایگری کلچر کے چیئرمین ڈاکٹر ایم جے خان نے آج کہا کہ عید ملن جیسے پروگرام بین مذاہب ہم آہنگی کے لئے انتہائی ضروری ہیں ۔
کاؤنسل کی جانب سے عید ملن پروگرام
کے شرکا سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حالات بہر حال مایوس کن نہیں کیونکہ یہ سچ بدستور اپنی جگہ مستحکم ہے کہ سماج میں چند فیصد لوگ ہی تخریب کار ہوتے ہیں اوراکثریت ایماندار انصاف پسند اور سکون کے ساتھ زندگی گذارنا چاہتی ہے ۔
آپسی بھائی چارہ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح آزادی کی لڑائی مل کر لڑی گئی تھی اسی طرح وقت کا تقاضہ ہے کہ نفرت پھیلانے والوں سے بھی متحد ہوکر لوہا لیا جائے۔