the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی : بہار ،مغربی بنگال، دہلی،وغیرہ میں جاری فرقہ وارانہ فسادات و تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ العلماء ہند نے اس کے خلاف آوازبلند کی ہے ۔اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان ضلع افسران کے خلاف کارروائی کی جائے جو ایسے واقعات روکنے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں۔جمعےۃالعلماء ہند کے صدر دفتر سے جاری پریس نوٹ کے مطابق جمعےۃ کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمود مدنی کی قیادت میں تنظیم کے ایک وفد نے مرکزی وزیر برائے امور داخلہ راجناتھ سنگھ کے سے خصوصی ملاقات کی او راپنے مطالبات ایک یاد داشت کی شکل میں پیش کی۔جاری بیان میں کہا گیا کہ اس موقع پر مولانا مدنی نے فرقہ وارانہ فسادات کے واقعات پرسخت تشویش کا اظہار کیا۔مولانا



مدنی نے وزیر داخلہ سے کہا کہ حال میں رام نومی کے موقع پر ملک کے مختلف ریاستوں میں فرقہ وارانہ تشدد سے مساجد اور عبادت گاہوں کی بے حر متی نے ملک کے امن و انصاف پسند عوام کو گہری فکر اور تشویش میں مبتلاکردیا۔مولانا مدنی نے کہا کہ ہم ماضی میں بھی سرکار اور انتظامیہ کو بارہا توجہ دلائی ہے ۔جس کے بعد ہمیں یقین دہائی کروائی گئی تھی کہ سرکار اس طرح کے معاملات سے سختی سے نمٹے گی اور عوام کوتحفظات فراہم کرنے میں موثر اقدامات کرے گی۔مگر یہ یقین دہانیاں بے سود ثابت ہوئیں ہیں۔۔مولانامدنی نے پریس نوٹ میں کہا کہ وزیر داخلہ نے ہماری باتوں کو بہت ہی سنجیدگی کے ساتھ سنا او رکہا کہ وہ ان حالات کو درست کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.