: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 8 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیس میں 1967 کا اپنا ایک فیصلہ پلٹتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ کسی ادارے کو صرف اس لئے اقلیتی درجہ دینے سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ وہ پارلیمانی قانون کے ذریعے قائم کیا گیا ہے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی سات رکنی آئینی بنچ نے اکثریتی ووٹ سے عزیز باشا کیس میں 1967 کے فیصلے کو خارج کردیا، جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو قانون کے ذریعہ بنائے جانے کی وجہ سے اقلیتی درجہ سے محروم کرنے کا بنیاد بنا
تھا۔
بنچ نے کہا کہ اقلیتی ادارہ اقلیت کے ذریعے قائم کیا جا سکتا ہے، لیکن ضروری نہیں کہ اسے اقلیتی ارکان کے زیر انتظام کیا جائے۔ چیف جسٹس نے اپنی اور جسٹس سنجیو کھنہ ، جسٹس بے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی طرف سے اکثریتی فیصلہ سنایا۔
تاہم جسٹس سوریہ کانت، جسٹس دیپا نکرد تہ اور جسٹس ستیش چندر شرمانے اپنے اپنے اختلافی فیصلے سنائے۔ اکثریت کی بنیاد پر فیصلہ سنانے والے جسٹس چندر چوڑ نے یہ بھی کہا کہ ادارے کا اقلیتی درجہ قانون کے ذریعہ بنائے جانے کی وجہ سے ختم نہیں ہوتا۔