نئی دہلی، 18 جون (یواین آئی) کورونا وائرس کے انفیکشن کے مسلسل بڑھتے معاملوں کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج دہلی اور قومی راجدھانی علاقے میں صورت حال کا جائزہ لیا۔
مسٹر امیت شاہ نے دہلی میں کورونا وبا کی صورت حال پر ایک ہفتہ میں تیسری مرتبہ میٹنگ کی ہے۔
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال، دہلی پولس کمشنر ایس این شری واستو، قومی راجدھانی علاقے کے ضلعوں کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ داخلہ اوروزارت صحت اور آئی سی ایم آر کے افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
کورونا
وائرس کے انفیکشن کے تازہ صورت حال کے ساتھ ساتھ اس سے نمٹنے کی تیاریوں اور منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی راجدھانی اور این سی آر کے ضلعوں کے درمیان لوگوں کی آمدورفت کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ کورونا انفیکشن سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات اور اعلانات کا بھی میٹنگ میں ذکر کیا گیا۔
مسٹر امیت شاہ نے گزشتہ چار دنوں سے دہلی میں کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں لفٹننٹ گورنر انل بیجل، وزیراعلی اروند کیجری وال اور سینئر افسران کے ساتھ مسلسل میٹنگیں کی ہیں۔