نئی دہلی، 5 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہاکہ چھتیس گڑھ میں ماؤ نوازوں کے حملے میں ملک کے جوان شہیدہوتے ہیں لیکن مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں اور 24 گھنٹے تک اس واقعہ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتے تو کیا ایسے غیر حساس شخص کو وزیر داخلہ کے عہدے پر رہنے کا حق ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوال پر کہا کہ چھتیس گڑھ میں ہوئے حملے کے سلسلے میں وزیر داخلہ نے جس طرح سے رد عمل ظاہر کیا ہے وہ ان کے غیر حساس اور بے رحم
ہونے کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسٹر شاہ بہت غیر ذمہ دار وزیر داخلہ ہیں اور ملک کے لئے شہادت دینے والے بہادر جوانوں کے تئیں غیر حساس ہوکر کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ ماؤ نوازوں کے حملے میں جوانوں کے شہید ہونے کے 24 گھنٹوں تک مسٹر شاہ کی طرف سے کوئی ردعمل ظاہر نہیںکیا گیا۔ ہمارے جوان ماؤ نوازوں سے لڑ کرجب ملک کے لئے شہید ہورہے تھے تو وزیر داخلہ انتخابی تشہیر میں مصروف تھے۔ وہ تمل ناڈو میں روڈ شو اور عوامی اجلاس کررہے تھے۔ اس ک ے بعدکیرلا گئے اور وہاں عوامی اجلاس اور روڈ شو کئے۔