the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،31مئی(ایجنسی)وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی نئی کابینہ کے اراکین کے محکموں کی آج اعلان کردیا،جس میں اپنے بھروسے مند بھارتیہ جنتا پارتی کے صدر امت شاہ کو ایک نیا وزیر داخلہ اور گزشتہ حکومت میں وزیر داخلہ رہے مسٹر راج ناتھ سنگھ کو وزیر دفاع بنایاگیا ہے۔
آج دوپہر اعلان کردہ نئے وزرا میں سابق وزیر دفاع نرملا سیتارمن کو مسٹر ارون جیٹلی کی جگہ وزیر خزانہ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔مسٹر جیٹلی نے خراب صحت کی وجہ سے وزیر بننےسے انکار کردیا تھا۔محترمہ سشما سوراج کی جگہ سابق خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر کو نیا وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔محترمہ



سوراج بھی خراب صحت کی وجہ سے اس بار انتخابات میں کھڑی نہیں ہوئی تھیں۔گزشتہ حکومت میں دیہی ترقی کے وزیر رہے مسٹر نریندر سنگھ تومر کو پرانے محکمے کے ساتھ وزارت زراعت کی بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اتراکھنڈ کے سابق وزیرالعی رمیش پوکھریال نشنک کو انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت ،مسٹر پیوش گوئل کو ریلوے،کامرس اور صنعت ،مسٹر نتن گڈکری کو شاہراہ ،ٹرانسپورٹ اور جہاز رانی محکمے کے ساتھ درمیانی ،چھوٹی اور سب سے چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)،مسٹر دھرمیندر پردھان کو پٹرولیم اور اسٹیل اور مسٹر روی شنکر پرساد کو اطلاعات و نشریات اور وزارت قانون کا کام کاج سونپا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.