the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/3مارچ(ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے شمال مشرق کی تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو ملی کامیابی کو وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں بھی اسمبلی الیکشن میں پارٹی کو ایسی ہی کامیابی ملے گی۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے تریپورا" ناگالینڈ" میگھالیہ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ تریپورا کے نتائج تاریخی ہیں۔ وہاں 2013 میں بی جے پی کو صرف1.3 فیصد ووٹ ملی تھی اور اس کا ایک بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوپایا تھا۔ ایک امیدوار کو چھوڑ کر پارٹی کے تمام امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی وہاں اکیلے



واضح اکثریت حاصل کررہی ہے اور حلیف جماعت کے ساتھ اس کا اتحاد 43 سیٹیں جیت رہا ہے۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ ان نتائج سے واضح ہوگیا ہے کہ بائیں بازو کی جماعتوں کو اب کوئی پسند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹ اب ملک کے کسی بھی حصے کے لئے 146رائٹ145 نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے غریبوں 145 دلتوں اور قبائلیوں کے مفادات میں کام کیا جس کی وجہ سے تریپورا کے قبائلی علاقوں میں بیس سیٹوں پر این ڈی اے اتحاد کی فتح ہوئی ہے۔ شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد شمال مشرق خطہ میں ترقیاتی کاموں کو تیزی دی ہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں نے این ڈی اے کو زبردست حمایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی شمال مشرق کے لئے رقم الاٹ کی جاتی تھی لیکن ترقی نہیں ہوتی تھی۔ اب وہاں ترقی دکھائی دے رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.