نئی دہلی،27 جولائی (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 82 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہادری ، جرات اور قربانی کی علامت فورس نے عالمی وباکووڈ 19 کے چیلینجز نمٹنے میں اپنی خدمات سے ایک بار پھر ملک کو مفتخر کیا ہے۔
شاہ نے کہا ’’سی آر پی ایف بہادری ، جرات اور قربانی کی علامت ہے۔ اس فورس نے ایک بار پھر ملک کو مفتخر کیا ہے۔ عالمی
وباکووڈ ۔19 میں ان کی خدمات کی کوئی ثانی نہیں ہے۔ میں ، لاکھوں ہندوستانیوں کے ساتھ ، بہادر جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو 82 ویں یوم تاسیس کے دن مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
خیال رہے یہ فورس 27 جولائی 1939 کو نیمچ میں قائم کی گئی تھی۔ اس وقت اس فورس کا نام ’ کراؤن رپرزنٹیٹیو پولیس (سی آر پی) تھا۔ ملک کی آزادی کے بعد پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے اسے سی آر پی ایف کا نام دیاتھا۔
یواین آئی،اظ