نئی دہلی/18ڈسمبر(ایجنسی) بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے آج گجرات اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کی جیت کو کاکردگی کی سیاست کی تائید اور خوشامد ، خاندانی حکومت اور ذات پات کی سیاست کو مسترد کرنے سے تعبیر کیا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ملک اب سیاست کے ایک نئے عہد میں قدم رکھ رہا ہے جس کا صرف ایک ایجنڈا ہے اور وہ ہے ترقی کا ایجنڈا۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ہماچل کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ بی جے پی کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب بنانے والے اس ریاست کے لوگوں کا جذبہ مظہرر ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں کا حصہ بننا چاہتے ہیں ۔ بی جے پی کے سربراہ نے کہا کہ کانگریس نے گجرات میں ذات پات کی سیاست کی قیمت چکائی ہے۔ لوگوں نے اسی سبب سے اس کے کئی اہم لیڈروں کو ہرا دیا۔