the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 27 جولائی (یو این آئی ) لوک سبھانے اپوزیشن کے ہنگامے اور شور شرابے کے درمیان آج منی پور کے معاملے میں دو اہم بلوں۔ پبلک ٹرسٹ ( ترمیمی دفعات) بل 2023 اور منسوخی اور ترمیمی بل 2022 کو منظور کیا سہ پہر تین بجے جیسے ہی دوبارہ ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، صدر نشیں کریٹ سولنگی نے کامرس، صنعت، خوراک اور شہری سپلائیز کے وزیر پیوش گوئل سے کہا کہ وہ پبلک ٹرسٹ (ترمیمی) بل۔ 2023 پیش کریں۔ دوسری جانب اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ سیاہ لباس میں ایوان کے وسط میں آگئے اور مودی سر کار شرم کرو کے نعرے لگانے لگے۔ پھر حکمراں جماعت کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ اگر اپوزیشن کی جانب سے کاغذات پھاڑ کر سیٹ کی طرف پھینکے جائیں توپریزائیڈنگ آفیسر اس رکن کا نام لے کر اسے معطل کردیں۔ اس پر مسٹر سولنکی نے کہا کہ سیٹ پر کاغذ پھینکنا سیٹ کی توہین ہے۔ امید ہے کہ آئندہ کوئی ایسا نہیں کرے گا۔ دریں اثنا، ہنگامہ کوروکنے کی کوشش میں پارلیمانی امور کے وزیر پر ہلاد جوشی نے کہا کہ حکومت منی پور پر دونوں ایوانوں میں بحث کرنا چاہتی



ہے۔ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی ہے اور لوک سبھا اسپیکر ضابطے کے مطابق بحث کی تاریخ طے کریں گے۔ حکومت کا ذہن صاف ہے اور ہم اس مسئلے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کو بھی بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔ جب نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی نہیں رکی ، اسی دوران مسٹر گوئل نے بل پیش کیا، جس پر مختصر بحث ہوئی۔ اہم بات یہ ہے کہ اسے دسمبر 2022 میں ایوان میں پیش کیا گیا تھا، جس پر ایک مشتر کہ پارلیمانی کمیٹی نے غور و خوض کے بعد یہ مسودہ تیار کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجندرا گروال نے اس بل کو کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی میں آسانی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت کے دوران بنائے گئے 19 وزارتوں کے 42 قوانین میں سے 183 دفعات کو غیر مجرمانہ قرار دیا گیا ہے۔ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو چھوٹی غلطیوں پر جیل کی سزا کی دفعات تبدیل کر دی گئی ہیں۔ بار بار غلطیوں پر جرمانے کی رقم بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے ملک کے لاکھوں چھوٹے تاجر خوش ہیں اور مودی حکومت میں عوام کا اعتماد مضبوط ہوا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.