: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بیت المقدس/15مئی(ایجنسی) غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ترکی نے اسرائیل اور امریکہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ہیں۔ ترکی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے بھی تل ابیب سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ہیں۔ سعودی عرب نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جبکہ کویت نے آج سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔
سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ
غزہ میں فلسطینیوں کی شہادت کی منصفانہ اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے خون ریزی روکنے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی ہے۔ ادھرغزہ سرحد پر احتجاج کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہو گئی ہے۔ یہ ہلاکتیں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہوئی ہیں۔ ان ہلاکتوں کو 2014میں غزہ اور اسرائیل جنگ کے بعد سب سے ہلاکت خیز دن قرار دیا جا رہا ہے۔ فلسطینی صدر نے سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔