امریکہ/20جون(ایجنسی) امریکا نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے ممبران پر 'منافق' ہونے اور کونسل کے اسرائیل مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکا کی اقوام متحدہ میں سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق 'منافقانہ' ہے اور 'انسانی حقوق کا مذاق بنا' رہی ہے۔
امریکا نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق پر اسرائیل مخالف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کونسل کا ممبر رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کر رہا ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق 2006 میں قائم کی گئی تھی اور کونسل کو ان ممالک کو ممبران بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جن ممالک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر سوال اٹھتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں امریکی فیصلے کے حوالےسے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ کونسل کا ممبر رہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے امریکی فیصلے کو 'مایوس کن لیکن حیران کن نہیں' قرار دیا ہے۔