نئی دہلی،8دسمبر:- کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے بابا صاحب امبیڈکر کی وراثت کو یکجا کرنے کے دعوے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)پر طنز کرتے ہوئے کہا بی جےپی کے اصول ڈاکٹر امبیڈکر کے فلسفہ زندگی سے بالکل مختلف ہیں۔
مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ
کیا،’’بی جےپی بابا صاحب کو گلے لگانےکےلئے بے تاب ہوسکتی ہے لیکن اس کےرخ اور ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی ،کاموں اور ان کی تصانیف میں بالکل تضاد ہے۔
‘‘
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جےپی کے ان بیانات کی بھی تنقید کی ،جس میں کہاگیا ہے کہ کانگریس نے بابا صاحب کو اعزاز نہیں دیا۔