نئی دہلی، 21 دسمبر (یو این آئی) کانگریس نے آج کہا ہے کہ پارٹی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے اعزاز میں ملک بھر میں پروگرام منعقد کرے گی اور ملک بھر میں امبیڈکر سمان مارچ نکالا جائے گا۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ پارٹی اگلے ہفتے ملک بھر میں امبیڈ کر سمان
ہفتہ منائے گی اور 24 دسمبر کو ملک بھر میں مارچ نکالے جائیں گے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا ہماری تحریک وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی رہے گی۔ ہم ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کر کی وراثت کی حفاظت کے لیے ان منوا سمرتی کے پوجا کرنے والوں کے خلاف لڑیں گے۔ پارٹی اگلے ہفتے ڈاکٹر امبیڈ کر سمان ہفتہ کے طور پر منائے گی۔