نئی دہلی، 2 نومبر (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ رافیل جنگی طیارہ سودے میں ہونے والی بدعنوانی کی تہیں مسلسل کھل رہی ہیں اور اس کی 284 کروڑ روپے کی پہلی قسط انل امبانی کے اکاؤنٹ میں پہنچ چکی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے جمعہ کو یہاں اچانک بلائی گئی پریس کانفرنس میں کہا کہ طیارے بنانے والی فرانس کی کمپنی ڈسالٹ نے جھوٹ بولا ہے کہ اس نے انل
امبانی کی کمپنی ریلائنس کو اس لئے ٹھیکہ دیا تھا کہ کمپنی کے پاس فیکٹری بنانے کے لئے زمین ہے جبکہ اس نے زمین کے لئے 284 کروڑ روپے دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دلالی کی مکمل تفصیلات وزیر اعظم نریندر مودی کو معلوم ہيں اور ان کے علم میں ہے کہ امبانی کو پیسے دیے گئے ہیں۔ مسٹر مودی اس دلالی میں ملوث ہیں اور ان کے کہنے پر ہی ایچ اے ایل کا ٹھیکہ بدل کر امبانی کی کمپنی کو دیا گیا۔