the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لکھنؤ،18اکتوبر(ایجنسی)راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ امر سنگھ نے دارالحکومت لکھنؤ کے گومتی نگر تھانے میں سماجوادی پارٹی (ایس پی)لیڈر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعظم خان کے خلاف گھروالوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

مسٹر سنگھ نے بدھ کی رات گومتی نگر تھانے میں پانچ صفحات پر مشتمل تحریر میں کہا ہے کہ مسٹر خان نے ان کے خاندان کو مارنے کی دھمکی دی ہے۔انہوں نے اپنی تحریر گومتی نگر انسپیکٹر تریلوکی سنگھ کو سونپی ہے۔تحریر میں مسٹر اعظم پر مذہب اور سماج میں نفرت پھیلانے،مذہبی جذبات کو مجروح کرنے،خواتین کی توہین کرنے اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔


"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
راجیہ سبھا رکن نے تحریر میں الزام لگایا ہے کہ مسٹر اعظم نے سازش کے تحت بیان دیا ہے جو ملک کے حق میں نہیں ہے۔یہ ملک کی سالمیت کو توڑنے والا ہے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہےکہ مسٹر اعظم نے ٹی وی چینلوں کودئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ملک میں اس دن فساد ہونے بند ہوجائیں گے،جس دن امر سنگھ اور ان کے جیسے لوگوں کو خاندان سمیت مار دیا جائےگا۔
مسٹر سنگھ نے گومتی نگر انسپیکٹر کو تحریر کے ساتھ ہی ایک ویڈیو فوٹیج بھی دی ہے۔اس فوٹیج میں اعظم خان کے بیان ریکارڈ ہیں۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کلا نیدھی نیتھانی نے بتایا کہ امرسنگھ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔اس پر آگے کی کارروائی قانونی صلاح و مشورے کے ساتھ کی جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.