نئی دہلی: دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کا ساتھ مبینہ بد سلوکی اور ہاتھا پائی معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو بھی آج ضمانت مل گئی ۔جسٹس مکتا گپتا نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ اوکھلا کے ممبر اسمبلی بیس دن سے جیل میں ہے اور اب اس معاملہ میں ان سے مزید پوچھ تاچھ کی ضرورت نہیں ہے۔
دہلی پولیس نے اس معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے دو ممبران اسمبلی کو گرفتار کیا تھا۔
آج سنوائی کے دوران دہلی پولیس نے اسٹیٹس رپورٹ پیش کی ۔جس میں کہا گیا تھا کہ امانت اللہ خان کے خلاف کل۱۲ مجرمانہ معاملات درج تھے ۔جن میں سے تین میں انہیں بری کر دیا گیاہے
حالانکہ اس دوران پولیس نے ان کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔
جسٹس مکتا گپتا نے سنوائی کے دوران کہا کہ ممبر اسمبلی پچھلے بیس دن سے عدالتی تحویل میں جیل میں ہیں اور اب ان سے مزید پوچھ گچھ نہیں ہوگی
۔چیف سکریٹری کے ساتھ مبینہ بد سلوکی او رہاتھا پائی ۱۹ فروری کی رات کو وزیر اعلی کے سرکاری رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔انشو پرکاش کی شکایت پر دہلی پولیس نے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کر کے عام آدمی پارٹی کے دو ممبران اسمبلی کو گرفتار کیا تھا۔گذشتہ روز ان کی عدالتی تحویل کو۱۴دن بڑھا دی ہے۔ذرائع کے مطابق پوچھ تاچھ تقریبا دیڑھ گھنٹہ ہوئی او رممبر اسمبلی سے ۱۰۰؍سوالات پوچھے گئے ۔a