the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی

افطار سے کچھ دیر قبل کا وقت ہے دہلی پولیس ڈاکٹر ظفرالاسلام صاحب کے گھر انہیں گرفتار کرنے آتی ہے امانت اللہ خان کو پتا چلتا ہے وہ ڈاکٹر صاحب کے گھر آتے ہیں اور مین گیٹ پر کھڑے ہوجاتے ہیں پولیس سے پوچھتے ہیں آپ کہاں آے ہیں آپ کے پاس کوئی نوٹس ہے تو پہلے وہ دکھائیں اوکھلا ایس ایچ او کہتا ہے ہم صرف پوچھ گچھ کرینگے امانت اللہ خان کہتے ہیں کہ آپ بغیر نوٹس کے کچھ نہیں کرسکتے پولس اپنے اعلیٰ ادھیکاری سے بات کرتی ہے امانت اللہ خان بھی اعلیٰ ادھیکاری سے بات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اسپیشل سیل اور مقامی پولیس بلاوجہ پریشان کررہی ہے ان لوگوں پر ایف آئی آر ہونی چاہیے دھیرے دھیرے مقامی لوگوں تک خبر پہونچتی ہے وہ بھی آنا شروع ہوجاتے ہیں ڈاکٹر صاحب کے گھر کے باہر ایک بھیڑ اکٹھا ہوجاتی ہے افطار کا وقت ہوجاتا ہے لیکن لوگ وہاں سے نہیں ہلتے ہماری مائیں اور بہنیں گھر سے کھجور اور کیلا وغیرہ وہیں بھیجنا شروع کردیتی ہیں آخر افطار کا وقت ہوتا ہے لوگ وہیں کھڑے کھڑے افطار کرتے ہیں لیکن وہاں سے نہیں ہلتے پولیس کے ماتھے پسینے سے شرابور ہیں اسے سمجھ میں نہیں آتا ہے وہ کیا کرے بار بار اعلیٰ ادھیکاری سے باتیں ہورہی ہیں لیکن بن کچھ نہیں رہا آخری حربے کے طور پر لوگوں پر چلاتی ہے بھیڑ اس سے زیادہ رعب دار آواز سے اسے متنبہ کرتی ہے پولیس کو سمجھ میں آجاتا ہے کہ یہاں پر دال نہیں گلیگی واپس جہاں سے آئی تھی چلی جاتی ہے ان سارے مومنٹ میں ایک اہم بات جو سمجھ آتی ہے وہ ہے لوگوں کا بے خوف ہوکر اتحاد کا ثبوت اگر



لوگ وہاں پر متحد ہو کر نہیں آتے تو جس طرح باقی لوگوں کو جس نے بھی سی اے اے این آر سی وغیرہ کی مخالفت کی ہے پولیس گرفتار کر کے لے گئی ہے انہیں بھی لے جاتی یہ الگ بات ہے کہ ان کی شخصیت اوروں سے جدا ہے
دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس طرح کے عمل سے عوام اور قائد کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے جس طرح سے امانت اللہ خان نے اپنا کردار اب تک اپنی عوام کے لئے نبھایا ہے وہ لائق تحسین عمل ہے اور ہمارے دوسرے رہنماؤں کے لیے سبق ہے وہیں عوام نے جس طرح سے اس لاک ڈاؤن میں رمضان کے مہینے میں افطار کے وقت (حالانکہ یہ وہی عوام ہے جس نے ابھی کچھ دن پہلے دنیا کا سب سے لمبا دھرنا دیا ہے اور گولی بم جیسی چیزوں سے بھی جسے نہ ڈرایا جا سکا) جس طرح اپنے اس قائد کے لیے جو ہمیشہ سے حق کی آواز اٹھاتا رہا ہے جس کے دل میں ملت کا درد ہے جو قوم کا انمول سرمایہ ہے جس نے اپنی نہیں قوم کی آواز اٹھانے کی وجہ سے دشمنوں کے نشانے پر ہے اس کا بھرپور ساتھ دیا اور انکی حفاظت کی یہی جذبہ اگر پورے ہندی مسلمانوں میں آجائے طاغوت کا خوف دل سے نکال پھینکے اور اپنے قائد اور قوم کے سرمائے کے لیے اپنا سینہ پیش کردے تو یقیناً دشمنوں کو ہمیشہ ناکامی اور نامرادی ہی ہاتھ لگیگی_

               ایک ہوجائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیں
                ورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا کام بنے

محمد حسان، ریسرچ اسکالر ایل این ایم یو دربھنگہ
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.