the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

کرنول:ماں اس کائنات کے خوبصورت ترین رشتے کا نام ہے۔
ماں محبت ،شفقت ،خلوص وہمدردی کا دوسرا نام ہے۔ ماں دنیا کا سب سے پیارا الفاظ ہے، ماں وہ ہستی ہے ،جس کی گود میں سر رکھ کر سکون کا احساس ہوتا ہے۔
ماں جس کا سایہ تپتی دھوپ میں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند ہے۔ دنیا میں اس سے زیادہ محبت کرنے والی ہستی پیدا نہیں ہوئی۔ ماں جو دکھ پر دکھ اٹھا کر نو ماہ تک بچے کو پیٹ میں رکھتی ہے۔ اس کی پیدائش کے لئے جان پر کھیل جاتی ہے۔ دو سال تک اس کو دودھ پلاتی ہے۔ خود تو بھوکی رہ سکتی ہے لیکن اپنی اولاد کو کبھی بھوکھا نہیں سونے دیتی۔ کچھ بھی ہو جائے اپنی اولاد کے لئے اس کی محبت میں کبھی کمی نہیں آتی، کبھی اسے اولاد سے



اکتاہٹ محسوس نہیں ہوتی، ہر دن اس کی محبت بڑھتی چلی جاتی ہے، کم نہیں ہوتی۔ اسی طرح ماں اوراولاد کے درمیان محبت کا دل کو جھنجھوڑنے والا واقعہ آندھراپردیش کے کرنول ضلع میں پیش آیاہے۔ تصویر میں نظرآنے والی یہ کمسن لڑکی جیل میں قید اپنی ماہ کوپکار رہی ہے۔ جیل کے دروازے کے سامنے کھڑے ہوکراپنی ماں کو باہرآنے کیلئے کہہ رہی ہے۔ اس نظارے کو دیکھ وہاں موجود سبھی لوگ اشکبارہوگئے۔ بعد میں انسانیت کی بنیاد پر جیل حکام نے بچی کو ماں سے ملوایا۔ ملاقات کے بعد عہدیداروں نے بچی کو حفاظت کے ساتھ رشتہ داروں کے حوالے کردیا۔ بتایا جارہا کہ اس بچی کی ماں کو چوری کے معاملے میں کرنول سب جیل میں رکھاگیاہے۔ گذشتہ دو دنوں سے سوشیل میڈیاپر لڑکی کایہ ویڈیو کافی وائرل ہورہاہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.