the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

راجستھان/الور/21جولائی(ایجنسی) راجستھان کے الور واقع رام گڑھ علاقہ میں ہفتہ کو موب لنچنگ کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں گایوں کی اسمگلنگ کے شک میں بھیڑ نے ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا ہے۔ اس معاملہ سے گزشتہ سال ہوئے پہلو خان کے قتل واقعہ کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔

مقتول کی شناخت 50 سالہ اکبر خان کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ ہریانہ میں واقع اپنے کول گاوں سے دو گائیں رام گڑھ کے لالونڈی لے کر جا رہے تھے تبھی نام نہاد گئو رکشکوں کی ایک ٹیم نے ان پر حملہ کر دیا۔ بھیڑ نے انہیں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر جائے واردات پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر سرکاری اسپتال بھیج دیا ہے اور معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔

پولیس نے واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ مقتول اکبربن سلیمان اپنے ساتھی کے ساتھ گایوں کو لے کر لال منڈی رام گڑھ سے پیدل جا رہے تھے۔ تبھی راستہ میں مبینہ گئو رکشکوں کے ساتھ گاوں والوں نے ان کی پٹائی کر دی۔ اس دوران اکبر کا ایک ساتھ بھاگ نکلا لیکن اکبر بھیڑ کے ہتھے چڑھ گئے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے اکبر کو اسپتال میں بھرتی کرایا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ فی الحال گاؤں میں پولیس فورس تعینات ہے اور موقع پر پولیس کے افسران بھی موجود ہیں۔ ابھی تک اس معاملہ میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔




The incident of alleged lynching of a person transporting bovines in Alwar district is condemnable. Strictest possible action shall be taken against the perpetrators.

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.