the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 11 جنوری (ایجنسی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹائے گئے مسٹر آلوک ورما نے فائر بریگیڈ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کرتے ہوئے آج استعفی دے دیا۔

سی بی آئی ڈائریکٹر کی انتخابی کمیٹی نے بدھ کی رات ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے انہیں فائربریگیڈ سروس ، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈز کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا تھا۔

مسٹر ورما نے نئی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا اور عملہ جات وزارت کے سکریٹری کو مرسلہ استعفی کہا کہ انہیں آج سے ہی سبکدوش مانا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی کمیٹی نے فیصلے کرنے سے قبل سینٹرل ویجلینس کمیشن کی رپورٹ پر اپنا موقف رکھنے کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی طور پر عدالتی



عمل میں مداخلت کی گئی تھی اور پورے عمل کو الٹ دیا گیا جس سے انہیں سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹایاجاسکے۔


مرکزی تفتیشی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ وہ 31 جولائی، 2017 کو ریٹائرمنٹ لے چکے ہوتے اوروہ صرف 31 جنوری 2019 تک سی بی آئی ڈائریکٹرکے عہدے پر مقرر کئے گئے تھے۔ انہیں یہ ذمہ داری اس مقررہ مدت کی دی گئی تھی ۔فائر بریگیڈ سروس ، سول ڈیفنس، اور ہوم گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کی جو عمرہے اس سے وہ پہلے ہی گزر چکے ہیں۔ لہذا، انہیں آج سے ریٹائرما نا جائے۔

مسٹر ورما نے یہ بھی لکھا ہے کہ بدھ کو کیا گیا فیصلہ ان کے کام کاج کے بارے میں تو اشارہ دیتا ہے لیکن ساتھ ہی اس بات کا بھی ثبوت بنے گا کہ کوئی بھی حکومت کو مرکزی ویجیلینس کمیشن کے ذریعے ایک ادارہ کے طور پر سی بی آئی کے ساتھ کس طرح سلوک کرے گی۔ یہ اجتماعی خور و فکر کا لمحہ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.