the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

پریاگ راج: متھرا کے شری کرشنا جنم بھومی حدود میں واقع شاہی عیدگاہ مسجد کی متنازعہ جگہ پر سروے کے سلسلے میں الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آیا ہے۔ عدالت نے شاہی عیدگاہ مسجد کی متنازعہ جگہ پر سروے کی منظوری دے دی۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کی دوپہر 2 بجے متھرا میں شری کرشنا جنم بھومی کیس کی برقراری اور کورٹ کمشنر کو بھیجنے سے متعلق درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا۔ جسٹس میانک جین کی بنچ نے ہندو فریق کی عرضی پر سروے کو منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ بنچ جملہ 18 سول سوٹس کی سماعت کر رہی ہے۔

عبادت گاہوں کے قانون کے تحت مقدمے کی برقراری پر اعتراضات اٹھائے گئے



تھے۔ کورٹ کمشنر کو بھیجنے سے متعلق مندر کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے سنی سنٹرل وقف بورڈ اور شاہی عیدگاہ انتظامی کمیٹی کو جوابی حلف نامہ داخل کرنے کا وقت دیا تھا، جس پر آج عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سروے کو منظوری دے دی ہے۔
ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ایک سروے کمشنر مقرر کیا جائے گا، جو پورے سروے کی نگرانی کرے گا۔
ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے کہاکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے ہماری درخواست کو قبول کر لیا ہے جہاں ہم نے ایڈوکیٹ کمشنر کے ذریعہ (شاہی عیدگاہ مسجد کا) سروے کرنے کی درخواست کی تھی۔ خاکہ پر 18 دسمبر کو فیصلہ کیا جائے گا۔ مسجد کے دلائل کو مسترد کر دیا گیا ہے۔اور یہ عدالت کا تاریخی فیصلہ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.