the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 22اکتوبر (یو این آئی) تھرڈ جنریشن کے اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل ناگ کا آج پوکھران ٹیسٹنگ رینج میں تجربہ کیا گیا جو مکمل طورپر کامیاب رہا۔
میزائل ہتھیاروں سے لیس تھا اور تجربہ کرنے کے لئے مقررہ فاصلہ پر ایک ٹینک کو ہدف کے طورپر رکھا گیا تھا۔میزائل کو این اے ایم آئی سی اے گاڑی کے ذریعہ داغا گیا۔ میزائل نے کامیابی کے ساتھ ہدف کو بالکل ٹھیک نشانہ بنایا۔
ناگ کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ نہایت مضبوط بنایا گیا ہے اور یہ دن اور رات دونو ں وقت دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بناسکتا ہے۔ یہ میزائل جامع اور ردعمل والے کوچ سے لیس تمام ٹینکوں کو تباہ کرنے کے لئے ایک ’پیسیو ہومنگ گائڈنس‘ آلہ کے ساتھ ساتھ



’داغو اور بھول جاو‘ اور ’بہترین حملے‘ کی صلاحیتوں سے لیس ہے۔
ناگ کو داغنے والی گاڑی این اے ایم آئی سی اے ایک بی ایم پی۔IIپر مبنی نظام ہے جو پانی اور زمین دونو ں پر چل سکتی ہے۔ اس آخری ٹیسٹ کے بعد اب ناگ پیداوار کے مرحلہ میں داخل ہوگا۔اس کی تیاری محکمہ دفاع کی پبلک سیکٹر کی بھار ت ڈائنامکس لمیٹڈ(بی ڈی ایل) کے ذریعہ کی جائے گی جبکہ میڈک میں واقع آرڈیننس فیکٹری این اے ایم آئی سی اے کی تیاری کرے گی۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او اور ہندستانی فوج کو ناگ میزائل کے کامیاب تجربہ کے لئے مبارکباد دی۔ ڈی آر ڈی او کے چیرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے میزائل کو پیداوار کے مرحلہ تک لانے میں ڈی آر ڈی او، ہندستانی فوج اور صنعت کی کوششو ں کی تعریف کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.