: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر ، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ اندھی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے تمام لوگوں نے پہلگام میں پیش آنے والے بہیمانہ واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اس وقت قوم کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں انہوں نے کہا: میں سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت پوری قوم متحد ہے .ان کا کہنا ہے کہ
پہلگام واقعے کو انجام دینے کا مقصد سماج کو تقسیم کرنا ہے۔ موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں ایک مختصر پر یس کا نفرنس سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: 'میں یہاں صورتحال کا جائزہ لینے اور اپنی طرف سے بھر پور مدد فراہم کرنے کے لئے آیا ۔ ان کا کہنا تھا : 'جموں و کشمیر کے تمام لوگوں نے اس بہیمانہ واقعے کی مذمت کی ہے اور اس وقت پوری قوم کی حمایت کر رہے ہیں ۔