نئی دہلی/25جنوری(ایجنسی) پارلیمنٹ کی سپیکر سمترا مہاجن نے بجٹ سیشن کے پیش نظر 28 جنوری کو تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کی میٹنگ طلب کی ہے ۔
پارلیمنٹ کے پہلے بجٹ سیشن کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا جو کہ 9 فروری تک جاری رہے گا ۔ جبکہ دوسرا بجٹ سیشن 5 مارچ سے 6 اپریل سے چلے گا ۔
سمترا مہاجن کی جانب سے طلب کی گئی میٹنگ میں اپوزیشن بالخصوص کانگریس ارکان سے بجٹ سیشن کی کاروائی کو آسانی کے ساتھ یقینی بنانے کی اپیل کی جائے گی ۔
پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر اننت کمار نے کہا کہ یکم فروری کو بجٹ پیش کیا جائے گا ۔
start;"="">
ذرائع کے مطابق یہ بجٹ نریندر مودی قیادت والی این ڈی اے حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہوگا ۔
مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی جی ایس ٹی لاگو ہونے کے بعد پہلی مرتبہ یکم فروری کو بجٹ پیش کریں گے ۔
پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پیش نظر اپوزیشن بالخصوص کانگریس پارٹی مودی حکومت کو مختلف امور میں گھیرنے کی پوری تیاری میں ہے۔
اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما بالخصوص کانگریس کے ارکان دونوں ایوانوں میں متنازعہ بلوں کو منظور کرانے میں رکاوٹ پیدا کرسکتے ہیں ۔